وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹوں سے حفظان
صفائی ستھرائی کے مشن اور نقد سے مبرا معیشت کو ایک تحریک کے طور پر ملک
بھر میں پھیلانے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو
ڈیجیٹل معیشت سے جوڑنے میں ایک رابطہ کا کام کریں۔ مسٹر مودی نے یوم جمہوریہ کی تقریب کے تحت دہلی چھاؤنی کے پریڈ گراؤنڈ میں
ملک کی دوسری دفاعی لائن کہے جانے والے این سی سی
کیڈٹوں کی ریلی سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی ان کیڈٹوں کو دیکھتے ہیں تو انہیں یقین ہوتا ہے
کہ ہندوستان کا مستقبل محفوظ ہے اور انہیں ملک کی نوجوان طاقت پر فخر ہے۔ حکومت کے 'سوچھ بھارت مشن' اور 'نقدسے مبرا' معیشت جیسی اسکیموں میں این سی
سی کیڈٹوں کی شراکت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کو ایک
تحریک کے طور پر ملک بھر میں پھیلانے میں این سی سی کیڈٹوں کو ایک نقیب کا
رول اداکرنا پڑیگا۔